مجرم کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی سخت سزا کی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مجرموں کو سر عام پھانسی کے لیے قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں۔قومی اسمبلی میں سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے پر بحث کے دوران اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال

میں سرعام پھانسی نہیں ہوگی تو معاملہ حل نہیں ہوگا، ایسے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجرم کو ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے، قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں۔ سرعام پھانسی پرڈیٹانکال کرتحقیق کرلیں کس ملک میں کتنےجرائم رکے۔واضح رہے کہ عوام کی اکثریت بچیوں اور خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کی حامی ہے تاہم اس میں قانونی مسائل حائل ہیں۔

close