بچوں کو ہرگز سکول مت بھیجیں اگر۔۔۔۔تعلیمی ادارے کھولنے کے ساتھ ہی این سی او سی نےوالدین کو ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد(پی این آئی)این سی او سی کی جانب سے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول بھیجیں،چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی ہو اور کھانسی یا بیماری کی علامات ہونے پربچوں کواسکول ہر گز نہ بھیجیں، اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے جب کہ ٹیسٹ مثبت آنےکی

صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔اسکول انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور یقینی بنائیں کہ بچے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں جب کہ ڈرائیور حضرات بھی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں اور گاڑی میں بٹھاتے وقت یقینی بنائیں کہ بچوں نے فیس ماسک پہن رکھے ہوں۔خیال رہے کہ کورونا ایس اوپیز کے تحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے کل 15 ستمبر سے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔تقریباً ساڑھے 6 ماہ کی بندش کے بعد کل سے چاروں صوبوں میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اوردسویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آغازکر دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے تمام اسکولز پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہربچہ محفوظ طریقے سے اسکول جائے اور تعیم حاصل کرے،کل اسکول واپسی پر لاکھوں طلبہ کو خوش آمدید کہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close