ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کے تحت آج سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، کون کونسی کلاسز کے طلبا کو بلایا جائیگا؟

اسلام آباد(پی این آئی)کورونا ایس اوپیز کےتحت ملک بھرکے تعلیمی ادارے آج سے مرحلہ وار کھول دیے جائیں گے۔تقریباً ساڑھے 6 ماہ کی بندش کے بعد کل سے چاروں صوبوں میں جامعات اورکالجوں کے ساتھ ساتھ نویں اوردسویں جماعت کی کلاسوں کا بھی آغازکر دیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے تمام اسکولز

پبلک ہیلتھ سیکیورٹی رولزکے مطابق کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ اور کہا ہے کہ اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہربچہ محفوظ طریقےسےاسکول جائےاورتعلیم حاصل کرے، اسکول واپسی پر لاکھوں طلبہ کوخوش آمدید کہیں گے۔خیال رہے کہ وفاق اور صوبوں کی تجاویز کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں