سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کتابیں دی جائیں گی یا نہیں ؟ طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر

کراچی(پی این آئی)سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کتابیں دی جائیں گی یا نہیں ؟ طلبہ و طالبات کیلئے اہم خبر، ملک بھر میں کل سے اسکول کھلنے جارہے ہیں تاہم محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو کتب کی فراہمی نہ کی جاسکی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں کے لیے کتب کی

چھپائی اور ترسیل میں ناکام ہوگیا، کتب نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل طلبا کو فراہم کی جانی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکولوں کو مفت کتب فراہم نہ ہوسکیں، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی چھپائی کے لیے نجی پبلشر کو رقم ادا نہ کی، رقم نہ ملنے سے نجی پبلشر نے سرکاری کتب کی چھپائی 40 فیصد کم کردی۔ذرائع کے مطابق 40 فیصد کم کتابوں کی اشاعت کے علاوہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جو شائع کردہ کتابیں ہیں وہ بھی طلبا تک نہیں پہنچ سکیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے شروع تعلیمی سیشن میں طلبا بغیر کتابوں کے جائیں گے، نویں دسویں کے علاوہ انٹر کی سطح کی کتب بھی دستیاب نہیں۔ نویں دسویں کی صرف مطالعہ پاکستان اور سندھی کی کتب فراہم کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close