ملزمان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، موٹر وے واقعہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان

اسلام آباد (پی این آئی)ملزمان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، موٹر وے واقعہ سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موٹر وے واقعہ کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینی چاہیے، سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے، بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے بہت صدمہ پہنچا، موٹر

وے واقعہ کے ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔ نجی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ موٹروے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔بچوں کے سامنے جو ہوا اس سے صدمہ پہنچا۔ موٹر وے واقعہ کے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جانی چاہیے۔ موٹر وے واقعہ کے مرتکب ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close