عوام کیلئے خوشخبری ، شدید گرمی کےبعد موسم کروٹ بدلنا شرو ع گرج چمک کے ساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شام،رات کے وقت گرج چمک کیسساتھ بارش کا امکان ہےرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاہم خیبر پختونخوا اور

صوبہ سندھ کےساحلی علاقوں میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ جبکہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم  شام /رات بالائی خیبرپختونخوا، زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم سندھ کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ مٹھی میں 49، ڈپلو 21، لاڑکانہ 8، اسلام کوٹ 7، نگر پارکر 6، چھا چھرو، چھور ، پڈعیدن 3 اور میرپورخاص میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 43، سبی 42، بہاوولنگر، اوکاڑہ، بہاولپور اور نور پورٹ میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close