ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے اسکول جائے، کل لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پر خوش آمدید کہیں گے، عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی)ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے اسکول جائے، کل لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پر خوش آمدید کہیں گے، عمران خان، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ کل لاکھوں بچوں کو اسکول واپسی پرخوش آمدید کہیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ ہماری ترجیح اور ذمے داری ہے کہ ہر بچہ محفوظ طریقے سے اسکول جائے۔وزیراعظم کاکہنا ہے کہ ہم نے یقینی بنایا ہے کہ اسکول آپریشنز پبلک ہیلتھ سیفٹی اصولوں کے مطابق ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کو COVID19 کے حوالے سے صحتِ عامہ کے قواعد سے ہم آہنگ بنانے کا بطورِ خاص اہتمام کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close