خلق خدا کے پاس دوبارہ جائیں اور صاف شفاف انتخابات کروائیں، وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیا گیا

سیالکوٹ (پی این آئی ) سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خلق خدا کے پاس دوبارہ جانا ہوگا تاکہ شفاف انتخابات کروائے جاسکیں۔ پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہوچکے ہیں۔ حکومت کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیاکون سا آفیسر اچھا ہے۔ سیالکوٹ میں پریس

کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دوسال میں پنجاب میں پانچ آئی جی تبدیل ہو چکے ہیں۔ حکومت کو ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ کون سا آفیسر اچھا ہے۔ پاکستان میں عقل سے عاری وزیراعظم کی سوچ میں جو آتا ہے وہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن کے ہاتھ میں قیادت ہو وہ قوم کے باپ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کو اس بیٹی کے سر پرہاتھ رکھنا چاہئے تھا وہ پولیس آفیسر کے بیان کے دفاع میں بیان دے رہے ہیں۔ یہاں ڈاکوؤں کو حکمرانوں سرپرستی حاصل ٹارگٹ صرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بنایا جا رہا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قوم کو متحد حکمرانی فراہم نہیں کر رہے۔ اس وقت ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئے۔ خلق خدا کے پاس دوبارہ جائیں اور صاف شفاف انتخابات کروائیں۔ ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو ہمارے لئے واپسی کے راستے بھی بند ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز کا کرونا مثبت آیا ہے انہیں میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں۔ شریف فیملی کو سیاسی نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیاسی انتقام میں بہو بیٹیوں کو عدالتوں میں بلایا گیا،ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close