نواز شریف کو نیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی؟مریم نواز پھرمیدان میں آگئیں

لاہور (پی این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری مریم نواز لمبی خاموشی توڑ چکی ہیں اور چپی کے بعد شور کا پہلا منظر نیب کے دفتر کے باہر دیکھنے میں آیا تاہم اب وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف

نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی کہ گھر کا کھانا بند کر کے نواز شریف کو نیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹ لٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا، سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟۔“یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن پہنچادیے گئے ہیں۔نواز شریف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پاکستانی ہائی کمیشن لندن کو موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد ہائی کمیشن نے وارنٹ گرفتاری نواز شریف کے رہائشی پتہ پر پوسٹ کردیے ۔ اظہر جاوید کے مطابق احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمان اراضی اسکینڈل میں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کا نمائندہ پیر کو یہ وارنٹ ایون فیلڈ ہاوس بھی پہنچائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں