ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی؟ مہلک وبا کا مکمل خاتمہ قریب

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید 6افراد جاں بحق ،526نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی،گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 526 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوئے ،کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 481 ہوگئی،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 379 ہوگئی،اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 428 کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 31 ہزار 411 ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں ابتک 29 لاکھ 39 ہزار 790 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 31 ہزار 880 ہو گئی،پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 679 رپورٹ ہوئے ،کے پی میں 36 ہزار 942 ، بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 13 ہزار 483 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 15 ہزار،901 آزاد جموں و کشمیر 2400, گلگت میں تعداد 3196 ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close