تحریک انصاف کے اہم رہنما کو مار دیا گیا

ہری پوری (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے غازی کوٹیڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی” کےمطابق غازی کوٹیڑہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی

فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملک طاہر اقبال جنازے سے واپس آ رہے تھے کہ غازی کوٹیڑ کے علاقے میں ان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نائب صدر پی ٹی آئی جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ملک طاہر اقبال کا شمار تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا جبکہ وہ وزیر اعظم عمران کے دیرینہ ساتھیوں میں شامل تھے ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ہری پور میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما طاہر اقبال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلی نے طاہر اقبال کے قتل پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاہر اقبال پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، پارٹی ایک با عتماد اور متحرک کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔وزیر اعلی محمود خان نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں بہترین طبی سہو لیات دینے کی ہدایت کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close