وقار الحسن واقعی بے گناہ ہے؟ ڈی این اے سیمپل فرانزک لیب بھجوا دیا گیا

لاہور (پی این آئی) موٹروے کیس میں خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے سیمپل پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے کیس میں خود کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کرنے والے ملزم وقار الحسن کا ڈی این اے سیمپل فرانزک

لیب بھجوادیا گیا ہے ، لیب رپورٹ آنے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا کہ ملزم ملوث ہے یا بے گناہ ہے۔خیال رہے کہ موٹروے کیس میں اپنا نام اور تصویر سامنے آنے کے بعد ملزم وقار الحسن نے اتوار کے روز خود کو ماڈل ٹاؤن سی آئی اے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ متاثرہ خاتون کو جب وقار الحسن کی تصویر دکھائی گئی تو اس نے تصدیق کی کہ یہ وہ ملزم نہیں ہے۔ دوسری جانب شیخوپورہ پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وقارالحسن کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے جبکہ اس سے پہلے یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وقارالحسن ایک عادی مجرم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close