سانحہ موٹروے ،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے باہر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ موٹروے کے خلاف 17 ستمبر کو وزیراعلیٰ پنجاب آفس کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔منصورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موٹروے پر خاتون پر ظلم ہوا، حکومت کے نمائندے غیر ذمہ دارنہ بیانات دے رہے

ہیں۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دو سال میں ناکامی کا ورلڈکپ جیت لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی کرپشن کرنے والی جماعت یا نظام کا ساتھ نہیں دیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ناکام ہوچکی ہے، دو سال بعد بھی وزیراعظم عمران خان سہارے کے محتاج ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close