موٹروے سانحہ، طاقتور حکومتی شخصیت نے مجرموں کونشانِ عبرت بنانے کی یقین دہانی کر ادی

لاہور(پی این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ موٹر وے پر زیادتی کا شکار ہونیوالی قوم کی بیٹی ہے،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکو سخت سے سخت سزا ضروری ہے،حکومت آئین اور قانون کے مطابق ملزموں کو نشانہ عبر ت بنائے گی،ملک کو معاشی طور

پر مضبوط بنانے کیلئے کر پشن کا جڑوں سے خاتمہ ضروری ہے،شفاف اور بلاتفریق احتساب پرکوئی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کر یں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کا شکار ہونیوالی قوم کی بیٹی ہے اور حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لئے تمام وسائل استعمال کرے گی اور آئین وقانون کے مطابق ملزموں کو نشانہ عبر ت بنائے گی، خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکو سخت سے سخت سزا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے اقتدا ر میں آئی ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے جانے کی باتیں اور دعوے کر رہی ہیں مگر اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اورآئندہ بھی انکے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا ، اپوزیشن جماعتیں اگر یہ سمجھتی ہیں کہ وہ احتجاج اور دھر نوں کی دھمکیوں سے ملک میں شفاف احتساب کے عمل کو متاثرہ کر سکتیں ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں، حکومت احتساب کر نیوالے اداروں کیساتھ ہے، شفاف اور بلاتفرا احتساب پرکوئی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کر یں گے،اپوزیشن اگر احتجاج کر نا چاہتیں ہیں تو وہ اپنا شوق پورا کر لیں،ہم خوفزدہ نہیں، عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی پانچ سال آئینی مدت پوری کر یں گے اور ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے،حکومت آگے بڑھتی رہے گی ،ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے کامیاب حکومتی معاشی پالیسوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close