کراچی کو اس شہر کے چوکیداروں نے لوٹا ہے، یہ شہر پورے پاکستان کو پالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امداد کی ضرورت نہیں: مصطفیٰ کمال

کراچی(پی این آئی)کراچی کو اس شہر کے چوکیداروں نے لوٹا ہے،یہ شہر پورے پاکستان کو پالنے کی صلاحیت رکھتا ہے،امداد کی ضرورت نہیں: مصطفیٰ کمال،پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو کسی امداد کی ضرورت نہیں، یہ شہر پورے پاکستان کو پالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کورنگی میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس شہر کے چوکیداروں نے لوٹا ہے، اپنی کرپشن چھپانے کے لیے صوبےکا نعرہ لگایا جا رہا ہے، صوبہ بنانے کے لیے اسمبلی میں ان کے پاس اکثریت نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو کسی امداد کی ضرورت نہیں، یہ شہر پورے پاکستان کو پالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، وزیراعظم کراچی سے مخلص ہیں تو شہر میں مردم شماری ٹھیک کرائیں۔کراچی کو پیکج دینا ایسا ہے جیسے مزدور کی پوری تنخواہ لےکر اسے بریانی کی تھیلی دے دی جائے، کراچی پیکج نہیں اپنے حقوق مانگ رہا ہے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ کراچی کی ایک ڈسٹرکٹ کی حیثیت بحال کی جائے، کراچی کے انتظامی ٹکڑے عوام کو منظور نہیں، پیپلز پارٹی کی حکومت سے ہمیں کوئی امید نہیں تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close