وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا، بجلی مہنگی، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی اور آئینی ترمیمی بل سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اسلام اآباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا، بجلی مہنگی، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی اور آئینی ترمیمی بل سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پندرہ ستمبر کو طلب کر لیا، کراچی کے عوام کیلئے بجلی دو

روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک مہنگی، پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی اور آئینی ترمیمی بل دو ہزار بیس سمیت سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، ذرائع کے مطابق کابینہ میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کے متعلق معاملہ بھی زیر غور آئے گا، ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں دو ستمبر کو ہونے والے ای سی سی اجلاس کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے، ای سی سی نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی ایک روپے نو پیسے سے دو روپے نواسی پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ کے الیکٹرک کیلئے چار ارب ستر کروڑ روپے کی سبسڈی کی منظوری بھی دی گئی تھی۔کابینہ اجلاس میں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی منسوخی کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ آئینی ترمیم بل 2020 بھی پیش کی جائے گی، نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ اور نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای اوز کی تعیناتیوں کی سمریاں پیش کی جائیں گی، مسابقتی کمیشن میں ممبر کی تعیناتی کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ کو سول سروس اکیڈمی کے اسٹیٹس کے متعلق بریفنگ دے گا۔ پشاور،لاہور اور راولپنڈی میں اسپیشل کورٹ کے ججز کی تعیناتیوں کی سمریاں کابینہ میں پیش کی جائیں گی جبکہ جدید جیل کی تعمیر کیلئے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں ترمیم کا معاملہ، کابینہ میں آئی بی کیلئے پلاٹ /بجٹ 2020-21 کی الاٹمنٹ اور آئی ٹی کے شعبے میں پاک چین تعاون کے ایم او کی سمریاں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close