موٹروے واقعہ،جیسے اناڑی عمران خان تھے ویسی ہی ٹیم پنجاب میں لائے ہیں،حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔ احسن اقبال

لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ فارنزک لیب سے موٹروے واقعہ کیس کے ملزمان کی نشاندہی کے بعد حکومت ذرا سی رازداری سے کام نہ لے سکی اور معلومات لیک کرکے ملزموں کو فرار ہونے کا موقع دیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جیسے اناڑی عمران خان تھے ویسی ہی ٹیم پنجاب میں

لائے ہیں، حکومت کا کام ہے جن ملزمان کی نشاندہی ہوئی ہو، انہیں گرفتار کرے ،حکومت نے ملزمان کی شناخت لیک کی اور ان کو فرار ہونے کا موقع دیا، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملزمان فرار ہوگئے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ عمران خان خواتین کے حقوق کے بڑے چیمپئن بنتے تھے لیکن موٹروے واقعے اور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کے نازیبا بیان کی مذمت تک نہ کی، اس حکومت میں انگلی مجرم پر نہیں بلکہ خاتون پر اٹھی، یہ نالائق حکمران پاکستان کو تباہ کررہے ہیں۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ یہ حکومت صرف سوشل میڈيا ٹرینڈ پر چل رہی ہے، حکومتیں ایسے نہیں چلتیں، عمران خان کو خود سمجھ لینا چاہیے کہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف مسلسل ہارتی رہی ہے، اس لیے پنجاب کے عوام سے بدلہ لینےکے لیے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا، دنیا پنجاب میں تحریک انصاف حکومت کی ناکامی کی گواہی دے رہی ہے، اس طرح اسکول ٹیچر کو بھی تبدیل نہیں کیا جاتا جیسے آئی جی پنجاب کو تبدیل کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close