ن لیگ کے دور حکومت میں بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں

اسلام آباد (پی این آئی )بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لیےافسوسناک خبر، سابقہ دور حکومت میں بلدیاتی اداروں میں بھرتی ہونے والے کلاس فور کے ملازمین بھی سرکار کے ریڈار پر آگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں بلدیاتی اداروں میں کلاس فور کے

ملازمین سرکار کے ریڈار پر آگئے ہیں۔نجی ٹی وی 42کے مطابق ن لیگ کے دور حکومت میں کتنے اہلکار کس مد میں بھرتی کیے گئے، تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ محکمہ بلدیات نے 2013 اور 2014 میں بھرتی کیے کلاس فور کے ملازمین کی فہرستیں طلب کرلیں۔ کتنے ملازمین کو بھرتی اخبار اشتہارات دیکر بھرتی کیا گیا۔ کتنے ملازمین کو لوکل گورنمنٹ رول 17 اے کے تحت ملازمت دی گئی۔ ملازمین کی بھرتی کی اتھارٹی کون سی تھی ملازمین جوائننگ کب ہوئی اور ریگولرائز کب ہوئے۔ ملازمین کے عہدے اور گریڈ کی تفصیلات ایکسیل فارمیٹ میں بذریعہ ای میل فوری محکمہ بلدیات کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close