ٹرینوں کے کرائے میں نمایاں کمی، وزیر ریلوے نےزبردست خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)ٹرینوں کے کرائے میں نمایاں کمی،وزیر ریلوے نےزبردست خوشخبری سنا دی، وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ 21 ستمبر سے اے سی بزنس میں دس فیصد اور اے سی سٹینڈرڈ میں پانچ فیصد کرایوں میں کمی کر رہے ہیں، ایم ایل ون کا شدت سے انتظار ہے

بیس ستمبر کو ٹینڈر ہوجائیں گے جو گیم چینجر ہوگا۔شیخ رشید نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے (ن) لیگ کو آڑے ہاتھوں لیا کہتے ہیں کہ اس سال کے آخر تک “ن “اور” ش “الگ ہوں گے ،یہ اکٹھے نہیں رہ سکتے، لندن سیاسی بھگوڑوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے کب ہوں گے اس کا پتہ نہیں، حیدرآباد اور کراچی میں بارشوں سے ٹرین آپریشن متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو منی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ریلوے میں ایسے افسر ہیں جنہوں نے آپریشنل کام ہی نہیں کیا، ایسے تمام افسروں کو کراچی لے جایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میری کتاب کے دو ایڈیشن فروخت ہو گئے ہیں تیسرا جلد آنیوالا ہے۔وزیر ریلوے نے سانحہ گجر پورہ کو معاشرے پر بدنما داغ قرار دیدیا، کہتے ہیں سی سی پی او کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، گجرپورہ سانحہ دنیا میں ندامت کا باعث بنا جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انکا کہنا تھاکہ کراچی میں چینی اور آٹے کے جہاز آ چکے ہیں جلد عوام کو سبسڈی دی جائے گی، چینی اور آٹے کے بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن آئندہ چند روز میں قیمتیں کم ہو جائیں گی۔وزارت ریلوے نے 14 اعلیٰ افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21، 20 اور 19 کے افسران کے تبادلے کر دئیے گئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غلزئی کو فیڈرل گورٹمنٹ انسپکٹر آف ریلویز تعینا ت کر دیا گیا, گریڈ 20 کے افسر مظہر علی شاہ کو ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک ریلویز تعینات کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں