7سال پہلے عابدکیخلاف صدر ن لیگ شہبازشریف نے کیا نوٹس لیا تھا؟ سانحہ موٹر وے نے 2013کےافسوسناک واقعے کے ذخم تازہ کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹر وے واقعے میں ملوث عابد علی 7سال پہلے فورٹ عباس میں ایک خاتون اور اسکی بیٹی کو 5 افراد کے ساتھ ملکربدفعلی کا نشانہ بناچکا ہے جس کا اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس بھی لیا تھا۔ اس واقعہ پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ اس وقت کے آئی جی پنجاب خان بیگ

نے بھی بیان دیا تھا کہ واقعہ پر شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔عابد علی سمیت تمام ملزمان گرفتار بھی ہوئے تھے ، ملزمان نے پولیس تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا لیکن یہ کیس رفع دفع ہوگیا اور ملزمان رہا ہوگئے۔ اہل علاقہ کے مطابق ان ملزمان نے بااثر افراد کے ساتھ ملکر متاثرہ خاندان پر دبائو ڈلوایا اور صلح کرلی ، اس طرح عابد علی اور دیگر ملزمان رہا ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close