لاہور( پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے موٹر وے واقعہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شرمناک طریقے سے واقعہ کو ہینڈل کیا گیا اس پر حکمرانوں کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے دنیا میں ریکارڈ بنایا ہے جہاں مظلوم خاتون کے سر پر شفقت کی چادر رکھنے کے بجائے متاثرہ خاندان کا مذاق اڑایا گیا،گزشتہ دو برس سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ نااہل حکمران معیشت کو برباد کرچکے ہیںاور اب پاکستان کو انتظامی انارکی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں،جیسے عمران خان خود اناڑی ہیں ویسے ہی صوبہ پنجاب میں عثمان بزدار کو لے کر آئے ہیں،سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ دو برس کے دوران 5 آئی جیز، 4 چیف سیکرٹریز، متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل کردئیے گئے کیا اس طرح صوبے کانظام چل سکتا ہے ،ان حالات میں انتظامیہ کیسے کام کرے گی؟،نیب کی زیر حراست حمزہ شہباز کئی دن سے بخار میں مبتلا ہیں ،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انہیں مطلوبہ طبی امداد نہیں دی جارہی ، ہمیں کسی اور نہیں صرف عوام کے گرین سگنل کاانتظار ہے اوراس کی رنگ ٹون گہری ہوتی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں