کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس ، کئی افراد ملبے تلے دب گئے

کراچی: (پی این آئی)کراچی میں ایک اور عمارت زمین بوس ، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، کراچی کے علاقے لیاری میں 2 منزلہ عمارت گر گئی۔ ملبے سے ایک شخص کی لاش اور پانچ زخمیوں کو نکال کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مخدوش عمارت گرنے کا افسوسناک واقعہ لیاری تانگہ اسٹینڈ کے قریب پیش آیا، عمارت

میں متعدد افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا اور ایک شخص کی لاش اور پانچ زخمیوں کو نکالا۔دوسری جانب سکھر میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی جس کی زد میں آ کر 3 مزدور زخمی ہو گئے، امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close