موٹر وے کیس ، راتوں رات بڑی گرفتاریاں، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے موٹروے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ گھر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا ، نجی ٹی وی اب تک نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ میں لاہور پولیس،

یخوپورہپولیساورایجنسیوں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا جس کے دوران موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کے مبینہ گھر سے ایک خاتون اور ایک مرد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close