معروف عالم دین علامہ ضمیر نقوی انتقال کرگئے

کراچی (پی این آئی)معروف عالم دین علامہ ضمیرنقوی انتقال کرگئے، معروف عالم دین علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کرگے ۔ اس حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ طبیعت بگڑنے پر علامہ ضمیر اختر نقوی کو رات گئے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں حرکت قلب بند ہونے

کے باعث ان کا انتقال ہوگیا ، علامہ ضمیر اختر نقوی کی میت انچولی منتقل کی جائے گی ۔علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944ء کو بھارت کے شہر لکھنو میں پیدا ہوئے ، مرحوم ایک پاکستانی عالم، مذہبی رہنما، خطیب اور اردو شاعر کے طور پر جانے جانے تھے ۔ ان کے والد کا نام سید ظہیر حسن نقوی تھا جب کہ ان کی والدہ کا نام سیدہ محسنہ ظہیر نقوی تھا ، پیدائش کے وقت نام ظہیر رکھا گیا تھا ، 1967ء میں وہ نقل مکانی کر کے پاکستان آ گئے اور کراچی شہر میں سکونت اختیار کیے ، تعلیمی اعتبار سے وہ لکھنؤ کے حسین آباد اسکول سے میٹرک پاس کیے اور گورنمنٹ جوبلی کالج لکھنؤ سے انٹرمیڈیٹ مکمل کیے۔انہیں گریجویشن کی سند شیعہ کالج لکھنؤ سے حاصل ہوئی ۔ مرحوم نے بے شمار کتابیں بھی لکھیں جن میں تاریخ مرثیہ نگاری میر انیس، زندگی اور شاعری ، مرزا دبیر حالاتِ زندگی اور شاعری ، جوش ملیح آبادی کے مرثیے ، شعرائے اردو اور عشق علی ، اردو مرثیہ پاکستان میں(1982ء) ، خاندان میرانیس کے نامور شعرا ، اردو ادب پر واقع کربلا کے اثرات ، دبستان ناسخ ، تذکرہ شعرائے لکھنؤ ، اقبال کا فلسفہ عشق ، شعرائے اردو کی ہندی شاعری، ابن صفی کی ناول نگاری ، شعرائے مصطفی آباد ، میر انیس (ہر صدی کا شاعر) ، میر انیس کی شاعری میں رنگوں کا استعمال ، میرانیس بحیثیت ماہرِ علمِ حیوانات ، نوادرات مرثیہ نگاری(دو جلدیں) ، The Study of Elegies Mir Anis ، اردو غزل اور کربلا ، سوانح حیات جنابِ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ، سوانح حیات جنابِ خدیجۃ الکبریٰ ، سوانح حیات جنابِ شہربانوؑ ، سوانح حیات حضرت عباس علمدارؑ ، سوانح حیات جنابِ شہربانوؑ ، سوانح حیات شہزادہ علی اکبر ؑ، سوانح حیات جنابِ شہزادہ علی اصغرؑ ، سوانح حیات شہزادہ قاسم ابنِ حسنؑ (دو جلدیں) ، شہزادہ قاسم کی مہندی ، معصوموں کا ستارا شہزادہ علی اصغرؑ، معراجِ خطابت (5 جلدیں) ، مجالسِ محسنہ عظمتِ صحابہ(عشرہ مجالس) ، عظمتِ ابوطالبؑ (عشرہ مجالس) ، امام اور اُمت (عشرہ مجالس) ، ظہورِ امام مہدی (عشرہ مجالس) ، احسان اور ایمان (عشرہ مجالس) ، قاتلانِ حسینؑ کا انجام (عشرہ مجالس) ، قرآن کی قَسمیں (عشرہ مجالس) ، محسنین اسلام (عشرہ مجالس) ، امہات المعصومین (عشرہ مجالس) ، دس دن اور دس راتیں (عشرہ مجالس) ، علم زندگی ہے (عشرہ مجالس) شامل ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close