ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آ گیا، ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وہ 3 روز سے بخار میں مبتلا ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سےفوری اسپتال منتقل کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے

علاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے حمزہ شہباز کی صحت خطرے سےدوچار ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close