وزیراعظم کا سانحہ موٹروے سے متعلق متنازعہ بیان بازی پر سی سی پی او لاہور کے بارے میں اہم فیصلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن کی تردید

اسلام آباد (پی این آئی) نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے موٹروے زیادتی کیس میں اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے اس کو

جھوٹی خبر قرار دیا ہے۔نجی نیوز چینل ” ” نے وزیر اعظم عمران خان سے منسوب یہ بیان چلایا ہے کہ وہ سی سی پی او کو ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ ایک باصلاحیت افسر ہیں، انہیں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹروے زیادتی کیس کے حوالے سے انتہائی متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں ہر طرف سے تنقید کا سامنا تھا اور ان کے تبادلے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔صحافی عمر قریشی کے مطابق وزیر اعظم کا موٹروے ریپ کیس کے حوالے سے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں آیا، انہوں نے آخری ٹویٹ 6 روز پہلے کیا تھا لیکن موٹروے زیادتی کیس پر ان کا پہلا ردعمل یہ آیا ہے کہ لاہور کے پولیس چیف کو تبدیل نہیں کیا جائے گا اور وہ ایک اہل افسر ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے اس خبر کی تردید کی ہے۔ اظہر مشوانی کے مطابق انہوں نے اس بارے میں تصدیق کی ہے ، وزیر اعظم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close