لاہور(پی این آئی)شہبازشریف اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے 110گواہان کی فہرست تیار کرلی،دستاویزات کے مطابق شہباز شریف خاندان کے خلاف 110گواہ نیب موقف کی تائید کریں گے،گواہان میں بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر ،پٹواری اور سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں،گواہان میں نیب کے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔شہباز شریف خاندان کے خلاف 4 وعدہ معاف گواہ بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے،وعدہ معاف گواہان میں مشتاق چینی،یاسر مشتاق ،شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں