لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے، ن لیگ پتھر مارنے والی اورش لیگ سنگ تراش جماعت ہوگی،شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اور اب وہ پچھتا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے نے
کرا چی کو منی ہیڈ کوارٹرز بنانیکافیصلہ کیاہے، ریلوے کی آمدن میں اضافے کیلئے مال گاڑیوں میں اضافہ کریں گے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کو پیسے دینے کی بجائے پینشن والوں کو پیسے دیئے جائیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لندن بھگوڑوں اور اشتہاریوں کی آماجگاہ بنتا جا رہا ہے، عدالت کو جتنے بھی لوگ مطلوب ہیں وہ لندن بھاگے ہوئے ہیں،بانی ایم کیوایم،نوازشریف،اسحاق ڈار اور دیگر مفرور سب لندن میں جمع ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آخر تک ن اور ش لیگ الگ ہوں گے، نواز شریف جیسے لوگوں کیلئے یہ افسوسناک ہو گا، یہ ووٹ کو عزت کیوں نہیں دے رہے؟ اب تو عدالتیں کہہ رہی ہیں جو ہسپتال میں نہیں وہ کیسا بیمار ہے؟شہبازشریف نے واپس آکر غلطی کی اب پچھتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب کب ہوں گے؟ یہ معلوم نہیں، آٹے اورچینی کا معاملہ مس ہینڈل کیا، ہم خود ذمہ دار ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں