مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری ، ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ریلوے نے 21ستمبر سے تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس کلاس کے کرایوں میں 10فیصد اوراے سی سٹینڈرڈ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کا فیصلہ کیاہے،پیر سے تمام ٹرینوں کے ساتھ ڈائنگ کاریں لگا رہے ہیں جوکہ کرونا خدشات کے باعث معطل کی گئیں تھیں۔ان فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر

ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے مزید متحرک، فعال اور آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی کارگو سروس کو بہتر کرنے جارہا ہے جس کے تحت سامان اب صرف ریلوے اسٹیشن پر ہی بک نہیں ہوگا بلکہ اس کی پوائنٹ ٹو پوائنٹ ترسیل کے اصول کے تحت صارفین کو گھر تک ڈیلیوری کی سہولت دی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے گندم اور چینی کی ترسیل کی بھرپور تیاری رکھتاہے،ریلو ے میں یہ کام 72 سالوں میں پہلی بار ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ریلوے کا منی ہیڈکوارٹرز بنایا جارہا ہے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہو رمیں تعینات افسروں کو کراچی تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ آپریشنل سسٹم کا حصہ بن سکیں۔ایک سوال کےجواب میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیدا حمد نے کہا کہ ریلوےمیں ایم ایل ون کاشدت سےانتظارہے 20 ستمبر تک ایم ایل ون کا ٹینڈر ہو جائے گا ایک سےدوروز تک ایم ایل ون کی پبلسٹی بھی شروع ہوجائےگی کیونکہ ایم ایل ون وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا گیم چینچرثابت ہوگا،اس سے حادثوں سے جان چھوٹ جائے گی، روڈ سے رش کم ہوگا اور ساری ٹریفک ٹریک پر منتقل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے ٹرینیں لیٹ ہورہی ہیں کیونکہ کراچی، کوٹری، حیدرآباد ریلوے سٹیشن پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close