شہباز شریف سلمان شہباز کو برطانیہ سے واپس بلا لیں کہ کہیں وہ گرفتار ہی نہ ہو جائیں، شہزاد اکبر نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی) مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر مشورہ دیا ہے کہ وہ سلمان شہباز کو واپس بلا لیں کہ کہیں وہ گرفتار ہی نہ ہو جائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے کہا کہ شہبازشریف نے مجھے لندن کی عدالت لے جانے کا وعدہ کیاتھا، شہبازشریف کاوعدہ

ایک سال بھی وفانہ ہوسکا، شہبازشریف کاوعدہ ایسے تھاجیسے زرداری کوگلیوں میں گھسیٹنے کاعزم کیاتھا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ویسے اب تک منی لانڈرنگ کا ریفرنس بھی فائل ہوچکا ہے، شہبازشریف کومشورہ ہے سلمان کوواپس بلالیں کہیں وہاں پکڑنہ ہوجائے۔واضح رہے شہباز خاندان کے خلاف7ارب35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کاریفرنس دائر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close