حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں بیمار ہو گئے، کیا مسائل پیدا ہوئے؟ تفصیل جانیئے

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے صاحب زادے حمزہ سے ہفتہ کو جیل کوٹ لکھپت میں ملاقات کی ہے، شہباز شریف نے حمزہ کی خیریت دریافت کی۔حمزہ شہباز کی اہل خانہ سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو اس سلسلے میں

پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا تھا۔ حمزہ شہباز نے دیگر اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، ان کی طبیعت چند دن قبل ناساز ہو گئی تھی، انھیں پیٹ میں درد اور قے کی شکایات لاحق ہو گئی تھیں۔ حمزہ شہباز کا کرونا اور ٹائی فائیڈ ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس کلیئر آئی ہیں، اور اب حمزہ شہباز کی طبعیت بہتر ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close