سانگھڑ(این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ شفافیت اور انصاف وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے حکمت عملی اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے کرونا وائرس جیسے مرض کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔عوامی حقوق کا تحفظ اور وسائل کا شفاف استعمال ریاست مدینہ کی ذمہ داری ہے۔ان
خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو سانگھڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شفافیت اور انصاف وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے حکمت عملی اور ایس او پیز پر عملدرآمد سے کرونا وائرس جیسے مرض کی صورت حال میں بہتری آئی ہے عوامی حقوق کا تحفظ اور وسائل کا شفاف استعمال ریاست مدینہ کی ذمہ داری ہے عوام کے تعاون سے ہی کرونا وائرس پر قابو پانے میں مدد ملی ہے جس کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی لاوارث نہیں ہے پورے سندھ کی مدد کریں گے حکمران عوام کی خدمت کے لیے ہی ہوتے ہیں اس وقت حالیہ برسات سے میرپور خاص اور ضلع سانگھڑ شدید متاثر ہوئے ہیں اور غریب عوام کا بہت زیادہ نقصان ہوا ان حالات میں کسی کوبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے سیلاب متاثرین کے لئے کھربوں روپے سندھ حکومت کو ملے جوکہ ان جیبوں کی نظر ہوگئے احساس کفالت پروگرام کے تحت ایک کروڑ انہتر لاکھ خاندانوں کو امدادی رقم مہیا کی گئی ہے پولیس کی جانب سے شہر میں آنے جانے والے راستوں پر سخت سیکیورٹی کی انتظامات کرتے ہوئی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اس موقع پر جام ذوالفقار علی خان،جام قائم علی خان،جام نفیس علی خان،دیوان سچانند،اور پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں