موٹر وےواقعہ : جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی

لاہور (آئی این پی ) موٹر وے واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کردی گئی ، جس میں کہا ایسے واقعات کو روکنے میں پولیس ڈیپارٹمنٹ ناکام ہوگیا ہے، وزیراعظم کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں موٹر وے واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست

دائر کردی گئی، درخواست ایڈووکیٹ میاں آصف محمود کی طرف سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان, مال و عزت کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ایسے تمام واقعات پر وزیراعظم کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جاے جبکہ سی سی پی او لاہور کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات پر ایکشن لیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close