اپوزیشن کی اے پی سی کی جگہ تبدیل، زرداری ہاؤس کی بجائے کہاں منعقد کرائی جائے گی؟

اسلام آباد(آئی این پی ) اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس زرداری ہاوس کی بجائے مقامی ہوٹل میں کرانے کا فیصلہ ہوا ہے ،اپوزیشن کی اے پی سی کی جگہ تبدیل کر دی گئی، اے پی سی کے لیے نجی ہوٹل میں ہال کی بکنگ کرا لی گئی، تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی 20 ستمبرکو اسلام آباد میں ہو گی۔

رہبرکمیٹی نے اے پی سی زرداری ہاوس میں کرنے کا اعلان کیا تھاجگہ کم ہونے کے باعث زرداری ہاوس سے نجی ہوٹل منتقل کی گئی، ذرائع کے مطابق پی پی پارٹی قیادت کے ہمراہ 3 رہنماوں کو شرکت کے لیے بلایا گیا ہے زرداری ہاوس میں جگہ کم ہونے کے باعث ہوٹل میں منتقل کی گئی ہیاے پی سی میں 11 اپوزیشن جماعتوں کی قیادت و رہنما شریک ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close