لاہور (آئی این پی )سیشن عدالت لاہورشہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ میں زیراعظم عمران خان کے وکلاء کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم عمران خان کے وکلاء دلائل دیں۔ ہفتہ کو شہبازشریف کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائرہرجانے کے مقدمے کی
سیشن عدالت لاہور میں سماعت ہوئی ۔جس کے دوران عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کو آخری موقع دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وزیراعظم عمران خان کے وکلاء دلائل دیں۔جھوٹا الزام لگانے پر وزیرعمران خان کے خلاف شہبازشریف کے مقدمہ کی مزید سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ واضح رہے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا تھا کہ میں نے پانامہ لیکس پرسمجھوتہ کے لئے انہیں دس ارب کی پیشکش کی ،عمران خان کے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا، ذہنی اذیت ہوئی، شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عمران خان کو دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم ۔ یاد رہے ہرجانے کے دعوے کی 60 سماعتیں ہوچکی ہیں،وزیراعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے مقدمے میں 33 بار التوا مانگا گیا ،تین سال سے جاری مقدمے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہیں کرایا جاسکا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں