موٹر وے واقعہ پر سیاست کھیلنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اپوزیشن جماعت معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیگی ،اے پی سی کے ایجنڈے میں بھی شامل کیا جائیگا، اعلان کر دیا گیا

شیخوپورہ (این این آئی)چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر رہنما رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) موٹر وے واقعہ کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کے ساتھ 20ستمبر کو ہونیوالی اے پی سی کے ایجنڈے میں بھی شامل کریگی ،واقعہ سے نہ صرف موٹروے کا سفر

غیر محفوظ ہونے کا پتہ چلتا ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی بڑی جگ ہنسائی اوربدنامی ہوئی ہے، سانحہ ساہیوال کے بعد سانحہ موٹر وے نے حکومت کے نام نہاد گڈ گورننس کے دعوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے ،دلخراش واقعہ پر پوری قوم افسردہ غم زدہ اور خوف زدہ ہے، حکومت بیان بازی چھوڑ کر ملزمان کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، موٹر وے پر یہ واقعہ پیش آنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نواز لیگ اوردیگر اپوزیشن جماعتیں گزشتہ دو سال سے اس بات کی اسمبلی کے فلور اور عوامی اجتماعات میں دھائی دے رہی ہیں کہ موجودہ حکومت کی نالائقی و نااہلی اور نا تجربہ کاری سے نہ صرف ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں بلکہ عوام کا جان و مال اور عزت و آبرو غیر محفوظ ہو کر رہ گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close