تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار ہم ہیں، وفاقی کابینہ کے ذمہ دار ترین رکن نے اعتراف کر لیا، مسئلہ حل کرنے کا طریقہ کیا بتایا؟

لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے جو کہا ہے ٹھیک کہا ہے ، لاہور سیالکوٹ موٹروے واقعہ انتہائی قابل مذمت اور اس داغ کی وجہ سے پوری دنیا میں ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے ،تسلیم کرتے ہیں مہنگائی ہے اور اس کے ذمہ دار ہم ہیں ،حکومت سے چینی اور آٹے کا معاملہ

صحیح طرح سے ہینڈل نہیں ہوا ، آٹے اور چینی کی درآمد اور سبسڈی سے آئندہ ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ تسلیم کرتاہوں مہنگائی ہے اور ہم اس کے ذمہ دار ہیں ،ہم سے آٹے اور چینی کا معاملہ صحیح طرح سے ہینڈ ل نہیںہوا ، ہمیں آٹا اور چینی پہلے ہی درآمد کر لیناچاہیے تھا، اب دونوں چیزیں درآمد ہورہی ہیں اور وزیراعظم سبسڈی بھی دیں گے جس سے ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مہنگائی کنٹرول میں آجائے گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close