اسلام آباد (پی این آئی )نجی چینل پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹر وے کیس میں اب تک 2100 سے زائد مشتبہ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں اور ان کی تصاویر بھی متاثر ہ خاتون کو دکھائی گئی ہیں ۔ دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا
کہنا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ابھی وہ اس پوزیشن میں نہیں ، مناسب وقت پر بیان ریکارڈ کرلیں گے ۔یاد رہے کہ پولیس حکام نے باضابطہ طورپر ابتک صرف 12 مشتبہ افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب موٹروے لاہور سانحہ گوجرہ پورہ متاثرہ خاتون سے متعلق غیر ذمہ داران بیان دینے پر سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو شوکاز جاری ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور عمر شیخ کو شو کاز جاری کرتے ہوئے تحریری طور پر جواب طلب کرلیا گیا ہے ۔ سانحہ گوجرہ پورہ سے متعلق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں