متاثرہ خاتون مسلسل دعا پڑھ رہیں اور وہ اپنے بچوں کو ساتھ ساتھ کیا کہتی رہیں؟ رولا دینے والی تفصیلات

اسلام آباد (پی این آئی )سانحہ موٹروے گجرہ پورہ نے پورے پاکستان کو افسردہ کر گیا ہے ۔ متاثرہ خاتون کیس میں پولیس ابھی تک مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ۔ نجی ٹی وی اینکر پرسن فریحہ نے متاثرہ خاتون کے گھر والوں سے معلومات لیں جن کو انہوں نے سماجی رابطے کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا جنہیں کسی بھی انسانی کی آنکھیں نم ہو جائیں ۔ معروف صحافی نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے 130ایمرجنسی پر کال کر کے اپنی لوکیشن بتائی جبکہ ان کی طرف سے خاتون کو ایک نمبر دیا گیا وہاں کا مقامی نمبر تھا ، خاتون سے کہا گیا کہ یہ آپ کے بالکل قریب ہے آپ یہاں کال کریں اور ان سے مدد کا کہیں ۔ خاتون نے ایمرجنسی 130کی جانب سے دیئے گئے نمبر پر کال کی اور مدد کیلئے بلایا ۔ خاتون نے قریباً ایک گھنٹہ انتظار کیا ۔ معروف صحافی فریحہ کا کہنا تھا کہ گاڑی کے شیشے ایسے کہ باہر سے یہ انداز لگانا مشکل تھا کہ اندرکتنے افراد ہیں ۔ کچھ دیر بعد کچھ لوگ گاڑی کی طرف بڑھنا شروع ہو گئے جن کے ہاتھ بندوقیں تھیں خاتون ان افراد کو اپنی طرف آتے دیکھ کر خوفزہ ہو گئیں وہ قریب آئے انہوں نے گاڑی کے شیشے توڑے اور خاتون کا دو سالہ بچہ اٹھا لیا جب وہ اسے گھسیٹ رہے تھے تو عورت کے دل میں آیاکہ وہ بھاگ جائے لیکن اسی دوران اس نے ایک پاس سے گزرتی ہوئی گاڑی سے مدد کیلئے ہاتھ دیا ۔ وہ گاڑی اس کے پاس رک گئی تو وہ سکون میں آئی ۔ لیکن جب گاڑی کی جانب سے کوئی مدد نہ ملتے دیکھی تو وہ فوراً اپنے بچوں کو بچانے کیلئے دوڑ پری ، ڈاکو بچوں کو ما رہے تھے جبکہ جوتے ان کے سڑک کے قریب رہے گئے تھے ۔ خاتون مسلسل دعا پڑھ رہی تھی جبکہ وہ اپنے بچوں سے بھی ایسا کرنے کا کہہ رہی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں