شہباز شریف کیخلاف 7 ارب سے زائد کا منی لانڈرنگ ریفرنس، وعدہ معاف گواہ سامنے آ گئے، نیب نے اپنے موقف کی تائید میں 110گواہوں کی فہرست تیار کر لی

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کیخلاف گواہی دینے والے 110 افراد کی فہرست تیار کرلی ، گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب نے 110افرار پر مشتمل گواہوں کی فہرست تیار کرلی

ہے ۔گواہوں میں بینکوں کے نمائندے،ایف بی آر،پٹواری اورسرکاری محکموں کے افراد ، نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر،انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ شہبازشریف خاندان کیخلاف110گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔شہباز شریف خاندان کے خلاف 4وعدہ معاف بھی نیب کے موقف کی تائیدکریں گے ، وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی،یاسرمشتاق ،شعیب قمراور محبوب علی شامل ہیں۔خیال رہے شہباز خاندان کے خلاف7ارب35 کروڑ کی منی لانڈرنگ کاریفرنس دائر ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close