پولیس کی متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست متاثرہ خاندان نے کیا جواب دیا ؟تحقیقات میں نیا موڑآگیا

اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈکرانے،موبائل فون کے حصول کیلئے رابطہ کیا اور متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈکرانے کی درخواست بھی کی لیکن متاثرہ خاتون کے اہلخانہ نے بیان ریکارڈکرانے سے معذرت کرلی۔ جس کی وجہ سے پولیس تاحال متاثرہ

خاتون کابیان ریکارڈنہ کرسکی۔دوسری جانب لاہور تا سیالکوٹ موٹر وے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کے لیے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ 28 جولائی کو سابق آئی جی پنجاب نے سیکرٹری مواصلات کو خط لکھا جس میں موٹر وے پر پولیس اہلکار تعینات کرنے کا کہا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close