موٹر وےمتاثرہ خاتون کیس کے مرکزی ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ کرگیا نجی ٹی وی کا تہلکہ خیز دعویٰ ، تصویر بھی نشر

اسلام آباد(پی این آئی )نجی ٹی وی سماء نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی ہے اور مبینہ ملزم کی تصویر بھی نشر کردی، اس سے قبل اے آر وائے نیوز نے بھی ملزم کی گرفتاری کا دعوی کیا تھا تاہم ڈاکٹر شہباز گل نے گرفتاری کے دعووں کی تردید کردی تھی ،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملزم عابدبہاولنگر کا رہائشی ہے ۔ملزم کا

ڈی این اے جائے وقوع پر 3 مقامات سے ملا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی کا شیشہ بھی عابد نے توڑا،گاڑی پر بھی ملزم کے خون کے نمونے ملے ،متاثرہ خاتون کے لباس سے بھی ملزم کا ڈی این اے ملا، ملزم نے 2013 میں ماں بیٹی سے بھی بہاولنگر میں بدفعلی کی تھی ،پرانے ریکارڈ سے ملزم کا ڈی این اے میچ کیاگیاجو میچ کر گیا، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close