موٹر وے واقعہ، تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا پریشان کن مؤقف، عوام میں مایوسی پھیلنے لگی

لاہور (پی این آئی)موٹر وے واقعہ، تفتیش میں پیش رفت کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا پریشان کن مؤقف، عوام میں مایوسی پھیلنے لگی، لاہور موٹر وے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق کرول سمیت 3 دیہات کے 53 افراد کے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے۔ تمام افراد کی عمریں 20 سے 35 سال کے درمیان

ہیں۔پولیس کے مطابق قریبی دیہات کے 25 ریکارڈ یافتہ ملزمان غائب ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور نادرا سے بھی معلومات لی جارہی ہیں۔ جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ نہ کوئی انگوٹھی ملی ہے، نہ کوئی بندہ پکڑا ہے، نہ خاتون کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال ہوا ہے، نہ ابھی کوئی ڈی این اے میچ کیا ہے، کوئی بھی پیش رفت ہوئی تو خود آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close