ہم اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں ، وفاق والوں کو بھاگنے نہیں دینا، اپنا حق چھین کر رہیں گے

کراچی(پی این آئی)ہم اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں ، وفاق والوں کو بھاگنے نہیں دینا، اپنا حق چھین کر رہیں گے، چیئرمیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو منافق قرار دے دیا اور کہا کہ بڑا شوق تھا استعفیٰ دینے کا، اب وقت ہے استعفیٰ دو ۔بدین میں سیلام متاثرین سے ملاقات کے بعد اپنے خطاب میں

بلالو نے کہا کہ آپ ناکام ہو چکے ہیں، آپ ووٹ دیں نہ دیں یہ لوگ اقتدار میں آتے ہيں، اشاروں کی طرف دیکھتے ہيں کہ اب کیا کرنا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ کے عوام ڈوب رہے ہیں ، مدد کرنے کا کہو تو کہتے ہیں کہ ان کو 300 روپے نہیں دیں گے، یہ ان کے باپ کا پیسہ نہیں ، بدین کے عوام کا پیسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کا راستہ جانتے ہیں ، اسلام آباد پہنچ کر آپ سے اپنا حق چھین کر رہیں گے ، عوام یاد رکھیں وفاق والوں کو بھاگنے نہیں دینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close