مسلم لیگ ن کو توڑیں اوربلدیاتی الیکشن جتوائیں ،سی سی پی او لاہور کو لگانے کے پیچھے کیا مقصد تھا؟ عارف حمید بھٹی میدان میں آگئے

لاہور(پی این آئی)صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ یہ سنا ہے پولیس عوام کی محافظ ہے،اب ایسا لگ رہا ہے پولیس ڈاکووں چوروں اور ریپ کرنے والوں کو حفاظت دینے کے لیے ہے ۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کی تاریخ ہے ،یہ سب ایک سکرپٹ کے تحت

ہوا ہے ۔سی سی پی او کو لگا یا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو توڑیں ،بلدیاتی الیکشن جتائیں ،اگر یہ باتیں نہیں ہوئیں تو حلف دے دیں ،میں معذرت کروں گا۔پھر ایک پلاننگ کی گئی کہ اگر یہ سی سی پی او لگا رہا اور اوپر آئی جی شعیب دستگیر لگا رہا تو یہ لوٹ مار ہو نہیں سکے گی جو ہم کرانا چاہتے ہیں ۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شعیب دستگیر کا میں فین نہیں ہوں ،انہیں تبدیل کرانے کے لیے سی سی پی او سمیت پانچ لوگوں کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد لاہور پولیس کا اجلاس بلا یا گیا ۔اس اجلاس میںنازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا۔یہ سب کچھ اچانک نہیں ہوا بلکہ سی سی پی او کو یہ سکرپٹ ایک ایڈ وائزر نے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close