وفاقی دار الحکومت میں کورونا وائرس کیسز میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، ایک ہی دن میں کتنے مریض سامنے آگئے ؟

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ ایک ہفتہ میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5 ستمبر کو ایک دن میں 8 کیسز تھے، تاہم آج 11 ستمبر کو ایک ہی روز میں 28 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے حوالے سے ضلعی افسر صحت ڈاکٹر ضعیم نے کہا کہ

شہر بھر میں شہری اور تاجر ایس او پیز کے مطابق احتیاط نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم سختی سے کاروائی کا آغاز کرنے جا ریے ہیں، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو خبردار کرتے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close