میر حاصل بزنجو کی جگہ سینیٹ میں بلوچستان کی نمائندگی کون کرے گا؟

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستا ن میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب ہفتے کے روز ہوگا،انتخاب میں چار امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر میر حاصل بزنجو مرحوم کی وفات کے بعد خالی ہونے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب (آج) ہفتہ کو ہوگا اس سلسلے میں صبح نو سے شام چار بجے تک

صوبائی اسمبلی کے 64 ارکان ووٹ ڈال سکیں گے۔ سینیٹ کے ضمنی انتخاب میںچار امیدوار بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد بزنجو، جمعیت علما ء اسلام کے غوث اللہ، پی ٹی آئی کے ڈاکٹر منیر بلوچ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد علی مد مقابل ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے مطابق اس وقت بلوچستان عوامی پارٹی کے 24، جمعیت علماء اسلام کے 10، بلوچستان نیشنل پارٹی کے 10، پاکستان تحریک انصاف کے7،عوامی نیشنل پارٹی کے 4، بی این پی عوامی کے 3،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹٰ کے 2،مسلم لیگ(ن) اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی کے ایک ،ایک جبکہ ایک آزاد رکن ہیں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close