بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ،مسلم لیگ ق میں کون کون سے سابق ارکان قومی اسمبلی کی شمولیت؟

لاہور(آئی این پی) سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی اسمبلی ملک محمد حنیف اور ملک جمیل نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی،لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں انہوں نے شمولیت کاا علان کیا ۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین اور مسلم لیگ کے

مرکزی سیکرٹری فنانس امتیاز احمد رانجھا بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے دونوں رہنمائوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیا کہ آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں ملک محمد حنیف ہماری پارٹی کی جانب سے تحصیل ناظم سرائے عالمگیر کیلئے امیدوار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close