چوہدری شجاعت حسین نے سانحہ موٹر وے کے ذمہ داران کو سرعام کوڑے مارنے کا مطالبہ کر دیا ،کمیٹیوں سے مسئلہ حل نہیں ہو گا

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موٹروے پر واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ واقعہ ملوث افراد کا یقین ہونے پر اپنے اختیار یا نا اختیار ہونے کا بھول کر مجرموں کو سرعام کوڑے مارے جائیں

تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ کوئی ان کی داد رسی کو آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بہت بڑی کمیٹی بنا دی گئی ہے ان کمیٹیوں معاملہ حل نہیں ہو سکے گا۔چودھری شجاعت حسین نے سانحہ گجر پورہ پر مزید کہا کہ ایسا شرمناک واقعہ پیش ہی نہیں آنا چاہئے تھا، اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عذاب لوگوں پر آیا ہوا ہے وہ شاید اس سانحہ کے مظلوموں کی داد رسی سے ختم ہو جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close