سیاست چمکانے کا شوق، سپیکر قومی اسمبلی بھی میدان میں کود پڑے، سانحہ موٹر وے کا نوٹس لے لیا، آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے بھی سیاست چکمانے کے لیے میدان میں آگئے، انہوں نے بھی لاہور کے علاقے گجر پورہ میں سانحہ موٹر وے کا نوٹس لے لیا، سپیکر نے آئی جی پنجاب کو ٹیلیفون کر کے موٹر وے پر واقعے کی

رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعے انتہائی وہشیانہ اور شرمناک ہے ایسے واقعات ہمارے سماجی اقدار کے منافی ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزاز دی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close